19 جنوری، 2017، 7:48 PM

قزاقستان مذاکرات میں امریکی موجودگی تباہ کن ثابت ہوگي

قزاقستان مذاکرات میں امریکی موجودگی تباہ کن ثابت ہوگي

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرامیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے بارے میں سہ فریقی مذاکرات میں امریکی موجودگی تباہ کن ثابت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرامیر عبداللہیان  نے کہا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے بارے میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی مذاکرات میں امریکی حکام کی موجودگی تباہ کن ثابت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں امریکہ کی رفتارغیرتعمیری رفتارہے اور اگرشام کے بارے میں امریکہ اپنی رفتار تبدیل نہیں کرےگا تو آستانہ مذاکرات میں اس کی موجودگی مخرب اور تباہ کن ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی کا کارڈ استعمال کررہا ہے۔

News ID 1869842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha